12 نومبر 2025 - 17:44
مآخذ: ابنا
اسپین میں میچ کے دوران اسرائیلی پرچم کی جگہ فلسطینی پرچم لہرایا گیا

اسپین میں جاری فینسنگ ورلڈ کپ کے دوران ایک شخص نے اسرائیلی پرچم کو ہٹا کر اس کی جگہ فلسطینی پرچم لہرا دیا، جس سے مقابلوں کے ماحول میں ہلچل مچ گئی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، اسپین میں جاری فینسنگ ورلڈ کپ کے دوران ایک شخص نے اسرائیلی پرچم کو ہٹا کر اس کی جگہ فلسطینی پرچم لہرا دیا، جس سے مقابلوں کے ماحول میں ہلچل مچ گئی۔

اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم نے رپورٹ کیا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک تماشائی نے اسرائیلی پرچم کو دیگر ممالک کے پرچموں کی قطار سے اتار کر زمین پر پھینک دیا اور پھر اسے اپنے قدموں تلے روندتے ہوئے فلسطین کا پرچم نصب کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق، اس شخص نے نعرہ لگاتے ہوئے کہا: جو قوموں کو قتل کرتے ہیں، انہیں ان مقابلوں میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا اور اسرائیلی ذرائع ابلاغ اور فینسنگ ٹیم کے ارکان نے اس پر شدید ردِعمل ظاہر کیا۔

یوسی ہراری، اسرائیلی فینسنگ فیڈریشن کے سربراہ، نے اسرائیل ہیوم سے گفتگو میں کہا کہ ایسے واقعات نہ صرف اسرائیلی ٹیموں کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ بیرون ملک ہمارے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اخراجات میں بھی نمایاں اضافہ کرتے ہیں، جس کا اثر ہماری تنظیم کے بجٹ اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیڈریشن بیرون ملک اسرائیلی وفود کے لیے حفاظتی انتظامات بڑھانے پر غور کر رہی ہے تاکہ آئندہ اس نوعیت کے واقعات سے بچا جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha